شوبز میں سابق شوہر کی وجہ سے آئی:عنبر خان

شوبز میں سابق شوہر کی  وجہ سے آئی:عنبر خان

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و میزبان عنبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سابق شوہر نے انہیں انڈسٹری میں آنے کا کہا اور طلاق کے بعد یہ انڈسٹری ہی ان کا سہارا بن گئی۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی،انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل مختلف نمائش میں حصہ لیا کرتی تھی ۔ عنبر خان نے بتایا کہ جب طلاق ہوئی تو یہ شوبز انڈسٹری ہی تھی جس نے انہیں سہارا دیا، اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا موقع دیا تاکہ اپنی بیٹیوں کی کفالت کرسکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں