ہم بھارتیوں کو دکھاتے ہیں وہ ہمیں نہیں:ایچ ایس وائی

ہم بھارتیوں کو دکھاتے ہیں وہ ہمیں نہیں:ایچ ایس وائی

اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یٰسین (ایچ ایس وائی) نے بھارتی اداکاروں کے پاکستانی اشتہارات اور۔۔

مختلف مہم میں دکھانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا بھارتی سلیبرٹیز کو دکھاتا ہے ،وہ ہمیں نہیں دکھاتے ۔ ایک انٹرویو میں ڈیزائنر نے کہا کہ جب میں اسی ملک میں رہتے ہوئے صرف 2500 روپے سے اپنی کمپنی اور بزنس سیٹ کرسکتا ہوں تو دوسرے لوگ بھی چاہیں تو اپنے ملک میں رہ کر کامیاب ہو سکتے ہیں۔انہوں پاکستان کو ہماری ضرورت ہے ، خود پر بھروسہ رکھیں اور محنت کریں، پاکستان کی چھوٹی سی تاریخ میں ہمیشہ ہی اسے معاشی اور سیاسی طور پر مشکلات کا سامنا رہا ہے لیکن ایسے میں گھر چھوڑ کر بھاگنا مسئلے کا حل نہیں ہے ۔حسن نے کہا مجھے بھارتیوں سے مسٔلہ نہیں تاہم عزت دو اور عزت لو، وہاں کا میڈیا ہمارے لوگوں کو پروموٹ نہیں کرتا تو ہم کیوں کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں