ہمیں نئے آنے والوں کو پرموٹ کرنا ہو گا:حدیقہ کیانی

ہمیں نئے آنے والوں کو  پرموٹ کرنا ہو گا:حدیقہ کیانی

لاہور (آئی این پی )گلوکارہ اداکارہ و سماجی کارکن حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ ہمیں نئے آنے والوں کو پرموٹ کرنا ہو گا ۔۔

،پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران حدیقہ کیانی نے کہاکہ پاکستان میں گلوکاری اور اداکاری کے شعبے میں ہرروز نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے جو بحرانوں کا شکار پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے انتہائی خوش آئند ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم نئے آنے والوں کو پروموٹ کریں ۔اور انہیں آگے بڑھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں