فوج میں بھرتی ہونے کا خواب ٹوٹنے پر اداکار بنی:جیا بچن

فوج میں بھرتی ہونے کا خواب  ٹوٹنے پر اداکار بنی:جیا بچن

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ و سیاست دان جیا بچن نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں فوج میں بھرتی ہونے کا بہت شوق تھا جو پورا نہیں ہو سکا۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اداکاری میں قدم رکھنے سے قبل فوج میں قسمت آزمائی تھی، فوج میں بھرتی ہونے کا خواب پورا نہ ہونے پر اُنہوں نے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا تھا،مسترد ہو جانے پر میں بہت مایوس ہو گئی تھی، اداکارہ نے بتایا کہ اُن کے دور میں بھارتی فوج میں خواتین کو صرف بطور نرس ہی بھرتی کیا جاتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں