سارہ خان بھارت میں سلمان خان کیساتھ کام کرنیکی خواہشمند

سارہ خان بھارت میں سلمان خان کیساتھ کام کرنیکی خواہشمند

کراچی(آئی این پی)اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تو ضرور کام کروں گی تاہم چاہتی ہوں کہ دبنگ سٹار سلمان خان کے ساتھ کام کروں۔

ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں جب سارہ خان سے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ بالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر ہی بڑی ہوئیں اور بالی ووڈ بہت بڑی انڈسٹری ہے ۔انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں بھارت میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تو وہ وہاں ضرور کام کریں گی۔ ایک سوال پر سارہ خان نے بتایا کہ وہ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔سارہ خان نے میزبان سے مسکراتے ہوئے درخواست بھی کی کہ وہ ان کا پیغام سلمان خان تک پہنچائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں