عدالت میں عدم پیشی، بھارتی اداکارہ جیا پرادا مفرور قرار

عدالت میں عدم پیشی، بھارتی اداکارہ جیا پرادا مفرور قرار

ممبئی(آئی این پی)بھارت کی خصوصی عدالت نے دو کیسز میں سابق رکن اسمبلی اور سینئر بالی ووڈ اداکارہ جیا پرادا کو مفرور قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے جیا پرادا کو سماعت میں عدم پیشی پر مفرور قرار دیا۔ جیا پرادا کے خلاف 2019 میں لوک سبھا الیکشن کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف پر مقدمات درج کیے گئے جہاں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیا پرادا کے 7 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجودہ وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ واضح رہے کہ ماضی کی سٹار ہیروئن جیا پرادا نے 1994 میں اداکاری کو خیرباد کہہ کر تیلگو دیسام پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے باقاعدہ سیاست کا آغاز کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں