ٹیلر سوئفٹ کے والد نے فوٹوگرافر کو مْکّا مار دیا

ٹیلر سوئفٹ کے والد نے  فوٹوگرافر کو مْکّا مار دیا

سڈنی(این این آئی)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے والد نے مبینہ طور پر ایک فوٹوگرافر کو مْکّا مار دیا۔

فوٹوگرافر نے ٹیلر سوئفٹ کے والد سکاٹ سوئفٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ آسٹریلیا میں انہوں نے بیٹی کی تصویر لینے کی کوشش کے دوران مْکّا مارا۔ ایک انٹرویو میں فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ کوئی شخص میری طرف دوڑتا ہوا آیا اور میرے چہرے کے بائیں طرف گھونسا مارا، ابتدائی طور پر مجھے لگا کہ یہ ایک آسٹریلوی سکیورٹی اہلکار ہے جو امریکیوں کے سامنے ہیرو بننے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اصل میں وہ گلوکارہ کے والد تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں