سوشل میڈیا پر تنقید ، سینئر اداکارہ اسما عباس سیخ پا

سوشل میڈیا پر تنقید ، سینئر اداکارہ اسما عباس سیخ پا

لاہور (آئی این پی )سینئر اداکارہ اسما عباس سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں پر سیخ پا ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر اسما عباس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔۔۔

 جس میں اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اصل مواد سے نکل کر ہماری ذاتیات پر آجاتے ہیں، قبر کی یاد نہیں آتی تم لوگوں کو گانے گاتی ہو، تم لوگوں کو مرنا نہیں یاد۔انہوں نے کہا کہ مذہب انسان کا بہت ذاتی معاملہ ہوتا ہے ، میں کیوں بتاؤں آپ کو میرا اللہ سے کیا تعلق ہے ، میں کیوں بتاؤں کہ میں نماز پڑھتی ہوں یا نہیں اور کیسے پڑھتی ہوں، میں جانوں، میرا اللہ جانے ، میری قبر میں آپ نے نہیں جانا میں نے ہی جانا ہے ، اس لیے اپنی اپنی قبر کی بات کریں اپنی اپنی فکر کریں۔ اگر مجھے کوئی بددعا دیتا ہے اور میرے بارے میں برا سوچتا ہے تو کوئی مجھے دعا بھی دیتا ہوگا اور وہ دعا بھی لگے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں