عامر، سلمان،شاہ رخ کاایکساتھ اننت کی شادی میں ڈانس

عامر، سلمان،شاہ رخ کاایکساتھ اننت کی شادی میں ڈانس

ممبئی (آئی این پی )ایشیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ کے تین بڑے نام شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ رقص کرکے مداحوں کو دل جیت لیے ۔

 بھارت کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیہ مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ کے خانز نے بھی شرکت کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام بالی ووڈ سٹارز ایک بس میں بیٹھ کر تقریب پر پہنچے ۔ انسٹاگرام اور ایکس پر گردش کرنے والی ویڈیو میں شاہ رخ خان، سلمان خان نے سیاہ کرتا پہنا جبکہ عامر خان نے ہرے رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا۔ تینوں نے ساؤتھ انڈین گانے ناٹو ناٹو پر رقص کیا جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ شائقین بھی تینوں خانز کو پرفارمنس کے لیے دوبارہ اکٹھے ہوتے دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں