سر پر ڈوپٹہ نہ لینے پر ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا:صبا حمید

سر پر ڈوپٹہ نہ لینے پر ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا:صبا حمید

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ 80کی دہائی میں سر پر ڈوپٹہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا۔

ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت حکومت کی طرف سے ہدایات آئیں کہ تمام اینکرز اور اداکارائیں سر پر ڈوپٹہ اوڑھ کر کام کریں گی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت ایک مختصر ڈرامے کی شوٹنگ کررہی تھیں اور بغیر ڈوپٹے کے اس کی ایک دن کی شوٹنگ ہوگئی تھی۔صبا حمید کے مطابق جب حکومتی ہدایات آئیں تو ہمیں سمجھ نہ آیا کہ کیا کیا جائے کیوں کہ ڈرامے کی آدھی شوٹنگ ہوچکی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مشورے کے ساتھ ڈرامے کی بقیہ شوٹنگ بغیر ڈوپٹے کے کی لیکن ڈوپٹہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ ڈرامہ آج تک آن ائیر نہیں ہوسکا اور پھر انہیں ڈرامے سے نکال دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں