ٹائی ٹینک،ہیروئین کو بچانے والا تختہ 20 کروڑ میں نیلام

ٹائی ٹینک،ہیروئین کو بچانے والا تختہ 20 کروڑ میں نیلام

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)اگر آپ نے ہالی وڈ فلم ٹائی ٹینک دیکھی ہے تو یہ یاد ہوگا کہ ہیروئین روز (کیٹ ونسلیٹ) ایک لکڑی کے تختے پر چڑھ کر بچ جاتی ہے۔۔۔

 جبکہ ہیرو جیک (لیونارڈو ڈی کیپریو) اس تختے کو پکڑ کر برفیلے پانی میں تیرتے ہوئے ہلاک ہوجاتا ہے۔ اب ایک خوش قسمت فرد خود یہ ٹیسٹ کرسکے گا کہ اس تختے پر 2 افراد آسکتے تھے یا نہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹائی ٹینک فلم کے اہم ترین سین میں استعمال ہونے والا تختہ 7 لاکھ 18 ہزار 750 ڈالرز (20 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام ہوا ہے ۔نیلامی کی دستاویزات کے مطابق یہ تختہ جہاز کے فرسٹ کلاس لاؤنج کے دروازے کا فریم تھا جسے جہاز غرق ہونے کے سین میں ہیروئین کو بچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں