شاہ رخ اور میں سپر سٹارز کی آخری نسل ہیں:کنگنا

شاہ رخ اور میں سپر سٹارز کی آخری نسل ہیں:کنگنا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے بعد اب سیاست میں انٹری دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنا موازنہ بالی ووڈ کنگ اداکار شاہ رخ خان سے کرلیا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ سے سوال پوچھا گیا ۔۔

کہ کیا انہوں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ان کی فلمیں باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہیں؟کنگنا رناوت نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنا مقابلہ کنگ خان سے کیا اور کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہے ۔ دنیا بھر میں کوئی بھی اداکار ایسا نہیں ہے جس کی کبھی کوئی فلم فلاپ نہ ہوئی ہو۔ شاہ رخ خان کی بھی فلمیں مسلسل 10 سال تک فلاپ ہوئیں پھر پٹھان سپر ہٹ ہوئی۔ آج کل کے فنکاروں کے پاس او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہے ، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں لیکن یہ پلیٹ فارم اسٹارز نہیں بنا رہے ۔ شاہ رخ خان اور میں، ہم سپر سٹارز کی آخری نسل ہیں اور خدا کا شکر ہے کہ ہماری اب بھی بہت ڈیمانڈ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں