کچھ احمقانہ فلمیں صرف پیسے کی وجہ سے کرنا پڑیں:پراکاش راج

کچھ احمقانہ فلمیں صرف پیسے کی  وجہ سے کرنا پڑیں:پراکاش راج

ممبئی (آئی این پی)بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار پرکاش راج نے کہا ہے کہ کیریئر کے دوران برے وقت میں کچھ احمقانہ فلمیں صرف پیسے کی وجہ سے کرنا پڑیں۔

انکا کہنا تھا کہ کمرشل فلموں میں بھی اسی طرح کی محنت درکار ہوتی ہے جو دیگر فلموں کیلئے ہوتی ہے ۔ انہیں مجھے فلموں میں ولن دکھانے کی ضرورت تھی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میرا ضمیر مجھ سے پوچھا کرتا تھا کہ میں یہ فلمیں کیوں کرتا ہوں تو اسکا ایک ہی جواب تھا کہ یہ پیسے کیلئے ہے ۔ پرکاش راج نے بتایا کہ ایک ایسا بھی وقت تھا جب انہوں نے بغیر کسی معاوضے کے فلمیں کیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں