ورون دھون کا مومی مجسمہ سڈنی کے مادام تساؤ میوزیم میں نصب

ورون دھون کا مومی مجسمہ سڈنی  کے مادام تساؤ میوزیم میں نصب

سڈنی(شوبز ڈیسک)حال ہی میں اپنے مداحوں کو جلد ہی والد بننے کی خوش خبری سنانے والے بالی ووڈ اداکار ورون دھون کے مداحوں کے لیے ایک اور بڑی خبر سامنے آگئی۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مادام تساؤ میوزیم میں ورون دھون کا مومی مجسمہ رکھ دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ مجسمہ شاہ رخ خان کے مجسمے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ورون دھون کا مومی مجسمہ میوزیم میں رکھے جانے کے بعد وہ بالی ووڈ کے کم عمر ہیرو بن گئے ہیں جن کا مجسمہ سڈنی کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں