امیتابھ بچن کا 30فٹ اونچائی سے چھلانگ لگانیکا انکشاف

امیتابھ بچن کا 30فٹ اونچائی سے چھلانگ لگانیکا انکشاف

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے لیونگ لیجنڈ و اداکار امیتابھ بچن نے 30 فٹ اونچی چٹان سے چھلانگ لگانے کا حیران کن انکشاف کردیا۔

حال ہی میں امیتابھ بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر بطور پوسٹ جاری کی جس میں رنگ نہیں ہیں۔مذکورہ تصویر میں امیتابھ بچن کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے عقب میں ایک چٹان نظر آرہی ہے ۔اس تصویر کے حوالے سے بتاتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا کہ ایک ایکشن سین کیلئے 30 فٹ اونچی چٹان سے چھلانگ لگاتے ہوئے ، بغیر کسی پکڑ، کسی دوسرے شخص پر چہرہ لگائے اور وجوائل افیکٹس کے ۔انہوں نے لکھا کہ بغیر نرم گدے کا استعمال کیے لینڈنگ بھی کی ، اگر آپ خوش قسمت ہیں تو یہ دن بہت خاص تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں