علی ظفر کا عطا اللہ عیسی خیلوی کیساتھ پہلا سرائیکی گانا ریلیز

علی ظفر کا عطا اللہ عیسی خیلوی  کیساتھ پہلا سرائیکی گانا ریلیز

لاہور (شوبزڈیسک ) گلوکار علی ظفر کا عطاء اللہ عیسی خیلوی کیساتھ پہلا سرائیکی گانا ریلیز کردیا گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر گلوکار نے اس گانے کی مختصر ویڈیو شیئر کی اور مداحوں کو عید کا تحفہ پیش کیا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے درخواست بھی کی اس گانے کو گاڑی اور گھروں میں تیز آواز کے ساتھ چلائیں اور اس پر رقص کی ویڈیوز انہیں ارسال کریں۔علی ظفر نے مذکورہ پوسٹ میں لکھا کہ لیجنڈ عطا اللہ عیسی خیلوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں