شاہ رخ اور سلمان کی گھر کے باہر مداحوں کو عید کی مبارکباد

 شاہ رخ اور سلمان کی گھر کے باہر مداحوں کو عید کی مبارکباد

ممبئی (شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ کے خانز شاہ رخ اور سلمان نے اپنے گھروں کے باہر موجود مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دی۔

شاہ رخ خان نے ممبئی میں اپنے گھر منت کی بالکونی میں آکر ہزاروں شائقین کو ہاتھ ہلایا۔ہزاروں مداحوں کیلئے شاہ رخ کا محبت بھرا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں گھر کے باہر موجود مداحوں سے کہا کہ میرا دن انتہائی سپیشل بنانے کیلئے آپ سب کا شکریہ، اللہ ہم سب کو پیار، محبت اور خوشیاں نصیب فرمائے ۔ انکے کچھ دیر بعد بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھی بیندرا میں اپنے گھر گلیکسی کی بالکونی میں آئے اور مداحوں کو کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دی۔ سلمان کے ہمراہ انکے والد سلیم خان اور انکے کچھ مسلح باڈی گارڈ بھی موجود تھے ۔ مداحوں نے سکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں