مہوش حیات کی ہمایوں سعید سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

 مہوش حیات کی ہمایوں سعید سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی اپنی رومانوی کامیڈی فلم دغاباز دل کے پریمیئر کے دوران جاوید شیخ اور ہمایوں سعید سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میگا کاسٹ فلم دغاباز دل کا پریمیئر کراچی میں ہوا، جس میں فلم کی تمام کاسٹ، ہدایت کار اور پروڈیوسرز سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ مہوش حیات کی جانب سے ہمایوں سعید کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے ۔صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ سے پوچھا کہ کوئی اداکار گلے ملنے سے رہ تو نہیں گیا؟۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں