رومانوی کردار ادا کرتے اداکار سے محبت ہوئی: نوال سعید

رومانوی کردار ادا کرتے اداکار سے محبت ہوئی: نوال سعید

لاہور (شوبزڈیسک ) شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے شوٹنگ کے دوران محبت ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔

نوال سعید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تہلکہ خیز انکشاف کر کے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا۔میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے جتنے بھی رومانوی کردار ادا کئے ہیں تو کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کردار ختم ہوجانے کے باوجود سامنے والا اس کردار سے باہر نہ آ رہا ہو؟سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اکثر رومانوی کردار ادا کرتے ہوئے سامنے والے سے وابستگی ہو ہی جاتی ہے اور مجھے بھی ایک بار ہوئی۔ صرف سامنے والے کو ہی نہیں بلکہ مجھے بھی ان سے وابستگی ہوگئی تھی جو کچھ وقت گزر جانے کے بعد ختم ہوگئی۔میزبان نے سامنے والے اداکار کا نام پوچھا جس پر اداکارہ نوال نے اداکار کا نام پوشیدہ رکھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں