مریم انصاری نے بیٹی کی منہ دکھائی کردی

مریم انصاری نے بیٹی  کی منہ دکھائی کردی

کراچی (شوبزڈیسک) اداکارہ مریم انصاری نے اپنی ننھی بیٹی کی منہ دکھائی کردی۔مریم انصاری اور انکے شوہر اویس خان نے گزشتہ سال 4 جولائی 2023 کو اپنی پہلے بیٹی عمایا خان کا استقبال کیا ۔

اداکارہ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری جہاں مداحوں کو سنائی وہیں دوسری جانب انہوں نے ننھی پری کو سوشل میڈیا کی دنیا سے چھپا کر رکھا ہوا تھا۔تاہم آخر کار انہوں نے اس عید اپنی سوشل میڈیا پوسٹ سے مداحوں کو عمایا خان کی منہ دکھائی کی صورت میں بڑا سرپرائز دے کر انہیں دنگ کردیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں