سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2شوٹر گرفتار

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2شوٹر گرفتار

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ممبئی پولیس حکام کے مطابق سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے وکی صاحب گپتا اور ساگرشری جوگندر پال کو ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزموں کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے ۔اداکار سلمان خان کے ممبئی میں واقع گھر پر اتوار کی صبح 2موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کا سراغ لگایا۔سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے قبول کی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں