جسے میری بات بری لگی وہ بابر اعظم کو بہن کا رشتہ دیدے:نازش جہانگیر

جسے میری بات بری لگی وہ بابر اعظم کو بہن کا رشتہ دیدے:نازش جہانگیر

کراچی(شوبزڈیسک)اداکارہ نازش جہانگیر نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تو ایک مداح نے سوال کیا کہ اگر کپتان بابر اعظم انہیں شادی کی پیشکش کریں گے تو ان کا جواب کیا ہوگا؟

جس پر انہوں نے کہا تھا وہ بابر اعظم کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلیں گی، یہ بیان جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بابر اعظم کے مداحوں نے ان پر کڑی تنقید کی۔اب نازش جہانگیر نے ٹرولنگ سے تنگ آکر بابر اعظم کے انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس کو بھی میری بات بری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دیدے لیکن براہِ کرم میری جان چھوڑ دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں