اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبر کرائم سیل نے طلب کرلیا

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبر کرائم سیل نے طلب کرلیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)فیئر پلے ایپلیکشن پر آئی پی ایل 2023ء کی غیر قانونی نشریات سے متعلق معاملے میں خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیہ تمنا بھاٹیہ اوراداکار سنجے دت کو مہاراشٹرا کے سائبر ڈپارٹمنٹ نے 29 اپریل کو طلب کرلیا۔

بلاک بسٹر فلم ‘باہو بلی’ کی اداکارہ سے غیر قانونی ایپلیکیشن سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی جبکہ سنجے دت نے پیش ہونے کے لیے وقت مانگا ہے ۔ان تمام فنکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل دیکھنے کے لیے فیئر پلے ایپ کو پروموٹ کیا تھا حالانکہ اس ایپ کے پاس سرکاری نشریاتی حقوق نہیں تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں