مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دباؤ ہوتا ہے:راجکمار راؤ

 مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دباؤ ہوتا ہے:راجکمار راؤ

نئی دہلی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ کا کہنا ہے کہ پرکشش نظر آنے کا دباؤ خواتین اداکاراؤں کی طرح مرد اداکاروں پر بھی بہت زیادہ ہے۔

ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ یہاں تو ہر جگہ پاپارازی موجود ہیں تو پھر آپکو یہ بات یقینی بنانا ہے کہ کسی بھی وقت جب باہر نکلیں تو آپ اچھے نظر آئیں۔ انکی حالیہ تصاویر دیکھنے کے بعد گزشتہ ہفتے یہ بحث شروع ہوئی کہ وہ کچھ بدلے بدلے نظر آرہے ہیں جس کے بعد انہوں نے پلاسٹک سرجری کروانے کی تردید کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں