ارباز خان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردیدیا

 ارباز خان نے ملائیکہ اروڑا  کو تذبذب کا شکار قراردیدیا

ممبئی(شوبزڈیسک)اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان نے ملائیکہ کی جانب سے انہیں تذبذب(غیر فیصلہ کن)کا شکار قرار دینے پر کہا کہ وہ خود اس کمنٹ یا آرا کی حقدار ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ دراصل یہ ایک ماں اور اسکے بیٹے کے درمیان گفتگو ہے اور اس میں ماں کی یہ رائے ہے ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ خود اس جملے کی مستحق ہیں۔ یہ درست ہے کہ وہ سمجھتی ہونگی کہ میں بعض معاملات میں تذبذب میں رہا۔ لیکن جہاں تک میں نے اس انٹرویو کو پڑھا تو میری سوچ کے مطابق بہت سی چیزیں بالکل واضح ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں