عالیہ بھٹ، کنگنا، اننیا پانڈے، شردھا کپور بھی اے آئی کا شکار

عالیہ بھٹ، کنگنا، اننیا پانڈے، شردھا کپور بھی اے آئی کا شکار

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارائیں عالیہ بھٹ، کنگنا رناوت، اننیا پانڈے اور شردھا کپور بھی اے آئی (ڈیپ فیک ویڈیو) کا شکار ہوگئیں۔

گزشتہ دنوں سے ایک نیا ٹرینڈ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں 2001 کی سپر ہٹ بالی ووڈ فلم اشوکا کا گانا سن سنن شامل ہے۔ اب اس ٹرینڈ پر بالی ووڈ حسیناؤں عالیہ بھٹ، اننیا پانڈے، کنگنا رناوت اور شردھا کپور کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جوکہ دیکھنے میں کافی مزاحیہ لگ رہی ہے۔ مذکورہ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ جعلی ہے جوکہ اے آئیکی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں کنگنا رناوت کو بالکل درست کردار دیا ہے۔ اس مہارت پر تو ویڈیو ایڈیٹر کو ایوارڈ ملنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں