شوہر نے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا: اشنا شاہ

شوہر نے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا: اشنا شاہ

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ شوہر نے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی دوسرے انسان کی وجہ سے شادی میں تاخیر کرنا بیوقوفی ہے ۔انہوں نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو اپنی شادی روکنی ہے تو اپنے کیریئر کی وجہ سے روکیں، اپنے والدین کی خوشی کی وجہ سے روکیں یا اپنے معاملات کی وجہ سے روکیں،کسی آدمی کی وجہ سے کبھی اپنی شادی میں تاخیر نہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں