آسٹریلوی اداکارہ کی کانز فلم فیسٹیول میں فلسطینیوں کی حمایت

آسٹریلوی اداکارہ کی کانز فلم فیسٹیول میں فلسطینیوں کی حمایت

پیرس(شوبزڈیسک)آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانشیٹ نے فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول کے دوران فلسطینیوں اور۔

 تارکینِ وطن کی حمایت کر دی۔ انسٹاگرام پر آسٹریلوی اداکارہ کی ریڈ کارپٹ کی تقریب سے ایک ویڈیو وائر ہو رہی ہے جس میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو سیاہ گاؤن زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے ، لیکن ٹوئسٹ یہ ہے کہ سامنے سے سیاہ دکھائی دینے والا ان کا یہ گاؤن عقب سے مکمل سفید ہے جبکہ اس کی اندرونی جانب سبز رنگ نمایا ہے ۔ ویڈیوز کے تبصرے میں صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کانز فلم فیسٹیول میں فلسطینی پرچم کے رنگوں میں ملبوس ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں