میں کسی اداکار سے نہیں جلتی:نوال سعید

 میں کسی اداکار سے نہیں جلتی:نوال سعید

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ نوال سعید نے دوران شو اداکاروں سے جلنے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

اداکارہ نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے ۔مداح نے پوچھا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں آپ کس اداکار سے جلتی ہیں؟نوال سعید نے کہا کہ میں کسی اداکار سے نہیں جلتی اور نہ ہی یہ سمجھتی ہوں کہ کسی سے میرا مقابلہ ہے لیکن مجھے جن کا کام پسند ہے اور میں چاہتی ہوں کہ ان جیسے اداکاری کروں ان میں یمنیٰ زیدی اور سجل علی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں