غزہ کی حالت دیکھ کر میرا سر پھٹ جائیگا:سوارا بھاسکر

غزہ کی حالت دیکھ کر میرا  سر پھٹ جائیگا:سوارا بھاسکر

ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیلی کی سفاکیت اور بربریت کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

سوارا بھاسکر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ میں کہا کہ میں جب بھی سوشل میڈیا کھولتی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ غزہ کی سنگین صورتحال دیکھ کر میرا سر پھٹ جائے گا۔ غزہ میں 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملے جاری ہیں، اُس وقت میری بیٹی صرف 15 دن کی تھی، اب میری بیٹی بغیر سہارے کے اُٹھ سکتی ہے۔

 ، مسلسل آوازیں نکالتی ہے ، سب لوگوں کو پہچانتی ہے ، سب کی باتوں پر ردعمل دیتی ہے ۔ کہ میں جب اپنی بیٹی کی طرف دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ یہاں میری بیٹی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور وہاں غزہ میں اسرائیل مسلسل معصوم فلسطینیوں کا قتلِ عام کررہا ہے ۔ اسرائیل غزہ کے لوگوں کو بھوکا مار رہا ہے ، بچوں کو ذبح کررہا ہے ، ننھے بچوں کو گولیاں مار کر قتل کیا جارہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں