فلم ’’لاپتہ لیڈیز‘‘نے رنبیر کپور کی ’’انیمل‘‘کا ریکارڈ توڑ دیا

فلم ’’لاپتہ لیڈیز‘‘نے رنبیر کپور کی ’’انیمل‘‘کا ریکارڈ توڑ دیا

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ سٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘نے نیٹ فلکس پر سندیپ ریڈی وانگا کی بلاک بسٹر فلم ’انیمل‘ کو شکست دے دی۔

’لاپتہ لیڈیز‘ کو گزشتہ ماہ 26 اپریل کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا اور صرف ایک ماہ میں اس فلم نے نیٹ فلکس پر 13.8 ملین ویوز حاصل کرلیے ۔ دوسری جانب رنبیر کپور کی سُپر ہٹ متنازع فلم ’انیمل‘ کو رواں سال 26 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا اور اس فلم نے چار ماہ میں نیٹ فلکس پر کُل 13.6 ملین ویوز حاصل کیے ہیں۔

دونوں فلموں کا موازنہ کیا جائے تو یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ فلم ’انیمل‘ نے جو ویوز تقریباََ چار ماہ میں حاصل کیے ، اُس سے زیادہ ویوز کرن راؤ کی ’لاپتہ لیڈیز‘ نے صرف 30 دن میں حاصل کرلیے ۔دوسری طرف رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی ‘سانوریا’ کے سیٹ پر ان کی پٹائی بھی کرتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں