شان کی ایکشن تھرلر فلم سے حمائمہ ملک کی بڑے پردے پر واپسی کا امکان

شان کی ایکشن تھرلر فلم سے حمائمہ ملک کی بڑے پردے پر واپسی کا امکان

لاہور (شوبزڈیسک ) معروف اداکار و ہدایت کار شان شاہد نے اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ریڈ، وائٹ اینڈ گرین میں حمائمہ ملک کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا۔

ریڈ، وائٹ اینڈ گرین کے ذریعے تقریباً تین سال بعد اداکارہ حمائمہ ملک بڑے پردے پر ایکشن میں دکھائی دیں گی اور ممکنہ طور پر ان کے ساتھ آغا علی بھی فلم میں دکھائی دیں گے ۔آغا علی نے انسٹاگرام اسٹوری میں حمائمہ ملک کو شان شاہد کی فلم میں ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیے جانے کی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں