مادھوری کے ساتھ ڈانس کو کارتک نے ایک خواب قرار دیدیا

مادھوری کے ساتھ ڈانس کو کارتک  نے ایک خواب قرار دیدیا

نئی دہلی (شوبزڈیسک )اداکار کارتک آریان نے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس کو اپنے لیے خواب قرار دے دیا۔

وہ ریئلٹی شو ڈانس دیوانے کی ایک قسط میں شریک ہوئے جس میں مادھوری ڈکشٹ جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ شو کے دوران انہوں نے اسٹیج پر اپنی فلم کے گیت ستیاناس پر مادھوری کے ساتھ ڈانس کیا۔ کارتک نے انسٹاگرام پر ڈانس کی اس ویڈیو کو شیئر کیا اور ے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادھوری کے ساتھ رقص کرنا ایک خواب جیسا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں