طلعت حسین کا انتقال شوبز کیلئے بہت بڑا نقصان :اداکار

طلعت حسین کا انتقال شوبز کیلئے بہت بڑا نقصان :اداکار

لاہور (شوبز ڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈری اداکار طلعت حسین کے انتقال پر دُکھ کر اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر طلعت حسین کی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا ستارہ امتیاز پہنا ہوا ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ پاکستانی شوبز کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ، اب طلعت صاحب اللہ کے حوالے ہیں۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں طلعت حسین کی مغفرت کے لیے بھی دُعا کی جبکہ پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے بھی اداکار کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کی گئی۔ دوسری طر ف اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ طلعت حسین کو ایک اداکار کہنا ان کی شان میں گستاخی ہے ۔ وہ ایک انسٹی ٹیوشن تھے جن سے سب نے سیکھا، طلعت حسین ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔ اداکار بہروز سبزواری نے طلعت حسین کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بہت کچھ سیکھا بھی، وہ بہت بڑے انسان تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں