محبت ہو جائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے : شائستہ لودھی

محبت ہو جائے تو آپ کسی کام  کے نہیں رہتے : شائستہ لودھی

لاہور (شوبزڈیسک) معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ محبت کے بغیر زندگی بے کار ہوتی ہے۔

 اگر ہو جائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے ۔ایک پروگرام میں میزبان نے محبت سے متعلق سوال پوچھا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ یک طرفہ یا دو طرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتی ہیں۔ محبت تو بس محبت ہے اور اسے بے لوث ہونا چاہیے ، ضروری نہیں کہ آپ کسی سے محبت کریں تو وہ بھی آپ سے محبت کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں