ریمبو سے زیادہ متقی، پرہیز گار شخص نہیں دیکھا:صاحبہ

ریمبو سے زیادہ متقی، پرہیز گار شخص نہیں دیکھا:صاحبہ

لاہور (شوبز ڈیسک) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ صاحبہ سے دورانِ انٹرویو سوال کیا گیا کہ آپ کی کون سی فلم کامیاب ہوئی۔

 اور کس وجہ سے کامیاب ہوئی؟ صاحبہ نے پوری ایمانداری کیساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری پہلی 4 فلمیں بہت برے طریقے سے ناکام ہوئیں، اس ناکامی کی وجہ یہ تھی کہ جو بھی نیا اداکار انڈسٹری میں آتا تھا تو اسے میرے ساتھ کاسٹ کیا جاتا تھا کیونکہ میں بھی اس وقت جوان تھی تو ان کی جوڑی میرے ساتھ ہی بنتی تھی۔اداکارہ صاحبہ نے دورانِ شو یہ بھی انکشاف کیا کہ جب بھی ہمارے گھر کوئی بیمار پڑتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ کسی اچھے مذہبی آدمی سے دعا کرواو تو ایسی صورتحال میں میرے ذہن میں صرف ایک ہی شخص کا خیال آتا ہے اور وہ ہیں میرے شوہر کیونکہ میں نے آج تک ان سے زیادہ متقی، پرہیز گار شخص نہیں دیکھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں