پہلی فلم کا معاوضہ50ہزار روپے ملا تھا:منوج باجپائی

پہلی فلم کا معاوضہ50ہزار  روپے ملا تھا:منوج باجپائی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ کے نامور اداکار منوج باجپائی نے اپنی پہلی فلم بینڈٹ کوئین کے معاوضے کا انکشاف کیا ہے ۔

اداکار کی پہلی بالی وڈ فلم 1994 میں ریلیز ہوئی تھی منوج باجپائی نے بتایا کہ انہیں بینڈٹ کوئین میں اداکاری پر 50 ہزار روپے معاوضہ ملا تھا اور چھ برس تک ہر فلم میں یہی فیس ملتی رہی۔اداکار کے مطابق چھ برس کے بعد انہوں نے ایک فلم کی جس کیلئے انہیں ایک لاکھ پچاس ہزار معاوضہ ملا تھا۔یاد رہے کہ منوج باجپائی اپنے شوبز کیریئر میں فلموں کی سنچری کرچکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں