پاکستانی کھلاڑی کرکٹ کے جوکر بن گئے :شان شاہد

پاکستانی کھلاڑی کرکٹ کے جوکر بن گئے :شان شاہد

لاہور(شوبزڈیسک )فلم سٹار شان شاہد نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور پھر بھارت سے بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کو جوکر قرار دے دیا۔

شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ گرین ٹیم، ہماری عزت، پیار اور سپورٹ کی حقدار نہیں ہے ۔اداکار نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سارے کھلاڑی کرکٹ کی دُنیا کے جوکر بن گئے ہیں۔اُنہوں نے کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ پر برستے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے پاکستان سے محبت کرنے والے اور پاکستان کے لیے جینے والے ہر شخص کو مایوس کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں