سوناکشی نے مجھے شادی کے بارے نہیں بتایا:والد شترو گھن

سوناکشی نے مجھے شادی کے بارے نہیں بتایا:والد شترو گھن

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے ویٹرن اداکار شترو گھن سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اور سوناکشی اپنی شادی سے متعلق نہیں بتایا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے سوناکشی کی شادی کے بارے میں سوال پر کہا کہ میں بھی اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میڈیا میں پڑھا ہے ۔ سوناکشی نے اپنی شادی سے متعلق مجھے نہیں بتایا۔ میں الیکشن کے بعد دہلی میں ہوں اور مجھ سے اس بارے میں منسوب کی گئی خبریں درست نہیں۔ سوناکشی سنہا جب بھی مجھے اور اپنی والدہ کو شادی کرنے کے بارے میں بتائینگی ہم انہیں دعائیں دینگے ۔ جب بھی سوناکشی کی شادی ہوئی میں بارات کے آگے ڈانس کروں گا۔گزشتہ روز میڈیا میں سوناکشی کی شادی کی خبریں سامنے آئیں جن کے مطابق سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال سے 23 جون کو شادی کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں