جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

 جاوید شیخ کے خلاف  فراڈ کا مقدمہ خارج

راولپنڈی (شوبزڈیسک )روات پولیس نے اداکار جاوید شیخ اور دیگر کے خلاف پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا۔

ایس ایچ او روات کے مطابق عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا تھا لین دین کے معاملات کراچی میں ہوئے ہیں۔ دوران تفتیش جو اشٹام پیپر پولیس کو پیش کیا گیا وہ بھی کراچی کا ہے ۔ روات پولیس کی حدود ہی نہیں بنتی اس لیے مقدمہ خارج کیا ہے ۔ مقدمے میں جاوید شیخ کے علاوہ کمپنی کے مالک جہانزیب عالم سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں