میری خوبصورتی کی وجہ سے مداح کی منگنی ٹوٹ گئی: سونم باجوہ

میری خوبصورتی کی وجہ سے مداح کی منگنی ٹوٹ گئی: سونم باجوہ

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی پنجاب فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی خوبصورتی کی وجہ سے۔

 ایک مداح کی منگنی ٹوٹ گئی،سونم  نے اپنی فلم‘کڑی ہریانے ول دی’ کی پروموشن کے دوران ایک مداح سے ملاقات کے بارے میں بات اورکہا کہ میری خوبصورتی کی وجہ سے بہت ساری تعریفیں سننے کو ملتی ہیں جو کئی مرتبہ بہت عجیب بھی لگتی ہیں۔ ایک تقریب کے دوران میری ایک خاتون مداح میرے پاس آئیں اور مجھ سے کہا کہ‘سونم آپ کی وجہ سے میری منگنی ٹوٹی ہے کیونکہ میرا منگیتر آپ کو بے حد پسند کرتا تھا اور اس وجہ سے ہماری ہمیشہ لڑائی ہوتی رہتی تھی، مداح کی یہ بات سن کر میں ہکا بکا رہ گئی کہ لیکن پھر مداح نے خود ہی مجھ سے یہ کہہ دیا کہ آپ پریشان نہ ہوں جو ہوا بہت اچھا ہوا کیونکہ وہ شخص میرے لیے بہتر نہیں تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں