سلمان نے کترینہ کے شوہر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

سلمان نے کترینہ کے شوہر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

ممبئی(شوبزڈ یسک )بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے کترینہ کیف کے شوہر و اداکار وکی کوشل کے ڈانس کی تعریف کردی۔

حال ہی میں وکی کوشل کی نئی آنے والی فلم ’بیڈ نیوز‘ کا نیا گانا ’توبہ توبہ‘ ریلیز ہوا، یہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھاگیا، مداحوں کے ساتھ ساتھ سلمان خان نے بھی وکی کوشل کی تعریف کی اوراپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں وکی کوشل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وکی! آپ کے کمال کے ڈانس مووز کی وجہ سے یہ گانا بہت بہترین لگ رہا ہے ۔ آپ کی فلم کی کامیابی کے لیے میری نیک تمنائیں اور دُعائیں، آپ کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب وکی کوشل نے سلمان خان کی سٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سلمان سر! آپ بہت اچھے ہیں، اس تعریف کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔وکی کوشل نے مزید کہا کہ آپ کی حوصلہ افزائی، میرے اور پوری ٹیم کے لیے بہت معنی رکھتی ہے ۔واضح رہے کہ آنند تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بیڈ نیوز‘ 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں