برقع پہننے پر والدین نے بہت مذاق اُڑایا: ماہِ نور حیدر

برقع پہننے پر والدین نے بہت مذاق اُڑایا: ماہِ نور حیدر

کراچی (شوبز ڈیسک)مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خئی‘ میں ’آپانا‘ کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ و ماڈل ماہِ نور حیدر نے کہا ہے ۔۔

کہ اُنہوں نے اپنے والدین کی وجہ سے برقع پہننا چھوڑ دیا تھا۔ احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں ماہِ نور حیدر نے کہا کہ میرے گھر میں سب نمازی پرہیزگار ہیں لیکن میرے گھر میں پردہ کرنے کا کوئی رواج نہیں، میرے گھر کی خواتین برقع نہیں پہنتیں اور نہ ہی سر پر دوپٹہ اور چادر لیتی ہیں لیکن میں نے سال 2009 میں برقع پہننا شروع کیا تھا۔ میں اُس وقت نویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھی تو میں پہلی بار برقع پہن کر اپنے والد کے سامنے گئی، میرا خیال تھا کہ والد مجھے برقع میں دیکھ کر فخر محسوس کریں گے لیکن اُنہوں نے مجھے دیکھ کر قہقہے لگائے اور پھر کہا کہ یہ کیا منافقت ہے ۔ مجھے اپنے والد صاحب کے ردعمل کا مطلب اب سمجھ آیا ہے ، وہ یہ چاہتے تھے کہ میں پہلے اندرونی طور پر خود کو بہتر کروں اور اُس کے بعد ظاہری طور پر خود کو تبدیل کروں۔ اُس کے بعد، میں نے برقع پہننا چھوڑ دیا تھا کیونکہ میرے دوستوں نے بھی میرا بہت مذاق اُڑایا تھا اور میری والدہ کو میرا برقع پہننا پسند نہیں تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...