جنت مرزا کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

جنت مرزا کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

لاہور(شوبزڈیسک) ٹک ٹاک پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر، یوٹیوبر، کانٹینٹ کرئیٹر و اداکارہ جنت مرزا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ۔۔

اداکارہ نے ایک ‘مسٹری مین’ کے ساتھ اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے ۔جس میں جنت کو ایک نامعلوم لڑکے کے ساتھ ایک جانب چلتے ہوئے اور ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔اس پوسٹ پر جنت مرزا نے کوئی کیپشن دینے کے بجائے صرف دل کے ایموجیز کا استعمال کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں