عامرلیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی

عامرلیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی

لودھراں (نیو ز ایجنسیاں ) مشہور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی۔

 عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ میری زندگی میں کافی مسائل چل رہے تھے اور مجھے ایک محرم کی ضرورت تھی۔ ایک ایسے مرد کی ضرورت تھی جو ہرجگہ میرا ساتھ دے سکے ۔ اسی دوران شہزاد نے مجھے نکاح کا پیغام بھیجا اور میں نے کافی سوچ بچار کے بعد شہزاد سے چند ماہ قبل شادی کرلی ہے ۔آپ سب لوگ میری خوشیوں کے لیے دعا کیجئے گا۔دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ اعلان ان تمام لوگوں کے لیے ہے جن کو میرا دانیہ شاہ سے نکاح مذاق لگتا ہے ۔ میری دانیہ شاہ سے 2، 4 ماہ قبل شادی ہوچکی ہے ۔ شہزاد کا تعلق شجاع آباد سے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں