فیروز خان کی اہلیہ نے اداکار کیلئے رومانوی پیغام شیئر کردیا

فیروز خان کی اہلیہ نے اداکار کیلئے رومانوی پیغام شیئر کردیا

لاہور(شوبزڈیسک )لالی اور بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان نے سوشل میڈیا پر نئی سٹوری شیئر کی ہے ۔

فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ سٹوری اہلیہ کے انسٹا اکاؤنٹ سے ری شیئر کی ہے ۔فیروز خان کی اہلیہ نے شیئر کی گئی سٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘آپ کے ہاتھ کا لمس محفوظ اور محبت بھرا محسوس ہوتا ہے ۔’اداکار کی جانب سے ری شیئر کی گئی سٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنی اہلیہ زینب کا ہاتھ تھاما ہوا ہے ۔دوسری جانب سوشل میڈیا کے متعدد فین پیجز پر فیروز خان کی اہلیہ کی نئی تصویریں وائرل ہیں جن میں اُنہیں اداکار کے بیٹے سلطان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں