کینسر سے جنگ لڑتی حنا خان نے خود اپنے بال مونڈ ڈالے

کینسر سے جنگ لڑتی حنا خان نے خود اپنے بال مونڈ ڈالے

ممبئی(شوبزڈیسک ) چھاتی کے کینسر سے جنگ لڑنے والی معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے سر کے بال مونڈ دیئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حنا خان نے کہا ۔۔

کہ آپ اس مرض سے صرف اُسی صورت میں جیت سکتے ہیں کہ جب آپ اپنے زخموں کے نشانات قبول کرلیں اور میں نے ایسا ہی کیا ہے ،حنا خان نے کینسر کے مریضوں، خاص طور پر خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ یہ بہت مشکل اور تکلیف دہ ہے لیکن میری طرح اپنی ظاہری شخصیت میں تبدیلی کو قبول کریں، اس سے پیار کریں، اگر آج بال اُتار دیے تو کوئی مسئلہ نہیں، کل صحتیابی کے بعد آپ کی خوبصورتی واپس آجائے گی۔ویڈیو کے آخر میں حنا خان نے اللہ تعالیٰ کا نام لیکر اپنے سر پر ٹریمر چلایا اور اپنا سر کے سارے بال اُتار دیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں