شگفتہ اعجاز کے شوہر شدید علیل ہسپتال سے ویڈیو شیئر کردی

شگفتہ اعجاز کے شوہر شدید علیل  ہسپتال سے ویڈیو شیئر کردی

کراچی(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بیمار شوہر کی ہسپتال سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کے شریک حیات انتہائی علیل ہیں۔

اداکارہ نے ایک ویلاگ میں بیمار شوہر سمیت اپنی بیٹیوں کو بھی دکھایا جو والد سے محبت سے بات کرتی دکھائی دیں۔ شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ ان کے شوہر یحییٰ کی طبیعت کچھ دن قبل بہت خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کینسر کے علاج اور زائد العمری کی وجہ سے ان کے شوہر میں متعدد طبی پیچیدگیاں ہو چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں