باحجاب خاتون کی ہراسگی، کاش قتل کی اجازت ہوتی:زارا نور

باحجاب خاتون کی ہراسگی، کاش قتل کی اجازت ہوتی:زارا نور

کراچی (شوبز ڈیسک ) اداکارہ زارا نور نے باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر شدید اظہار برہمی کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ زارا نور نے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کاش مجھے قتل کی اجازت ہوتی۔ بچے کٹھ پتلی ہوتے ہیں ان کے سامنے جو کیا جائے وہ اپناتے ہیں۔ بائیک پر بیٹھا شخص اپنے ساتھ موجود بچے کے لیے مثال بن رہا ہے ۔ موٹرسائیکل پر بٹھا کر ہراساں کرنے والوں کی ایک نسل کو پروان چڑھایا جا رہا ہے ۔خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شوبز کی دیگر شخصیات نے بھی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں