سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم’’میں نے پیار کیا35 ‘‘سال بعد دوبارہ ریلیز

 سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم’’میں نے پیار کیا35 ‘‘سال بعد دوبارہ ریلیز

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان اور اداکارہ بھاگیہ شری کی بلاک بسٹر فلم ’میں نے پیار کیا۔

‘ 35 سال بعد دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے ۔80 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلم ’میں نے پیار کیا‘ سلمان خان اور بھاگیہ شری کے کیریئر کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی کیونکہ اس فلم نے اپنے دور میں باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کی تھی۔فلم میں سلمان خان نے ’پریم‘ نامی امیر زادے لڑکے کا کردارادا کیا تھا جبکہ بھاگیہ شری نے سیدھی سادی ’سمن‘ کا کردار نبھایا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں